اسلام آباد: جدہ جانے والے مسافر سے ایک کلو سے زائد ہیروئن برآمد

Benazir International Airport

Benazir International Airport

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد میں بے نظیر انٹرنیشنل ایئر پورٹ پرجدہ جانے والے مسافر سے ایک کلو سے زائد ہیروئن برآمد کر لی گئی۔

بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ اسلام آباد پر نجی پرواز این ایل 719 سے جدہ جانے والے مسافر کے سامان سے 1 کلو سے زائد ہیروئن بر آمد کر لی گئی ہے۔

اے ایس ایف ذرائع کے مطابق مسافر کا تعلق سرگودھا سے ہے، اے ایس ایف نے ملزم کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔