فیصل آباد (خصوصی رپورٹ)اسلام آباد میں صحافیوں پر تشدد کی تحقیقاتی رپوٹ میڈیا کو پیش کی جائے۔ صحافیوں پر تشدد کا حکم کس نے دیا؟ذ مہ دار پولیس افسران وضاحت دیں۔ ان خیالات کا اظہارسٹی صدر سنی اتحاد کونسل فیصل آباد سید شاہد علی شاہ نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں صحافیوں پر بدترین تشدد کو آج 8دن گزر گے وزیر اعظم پاکستان کی تحقیقات کہا ںگئیں کتنے پولیس اہلکار گرفتار ہوئے کس کس کے خلاف قانونی کاروائی کی گئی اس بدترین تشدد کا قصوروار کون ہے کس کے کہنے پر ریاست کے چوتھے ستون پر ظلم کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم اس واقعہ کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور قصور وار لوگوں کیخلاف قانونی کاروائی کی جائے۔ وزیراعظم اپنے حکم کے مطابق جو تحقیقات کروا رہے ہیں اُس کو میڈیا پر پیش کیا جا ئے تاکہ پتہ چل سکے کہ یہ گھنونی سازش کس کے کہنے پر ہوئی حکمران اپنی جھوٹی جمہوریت کا بچانے کی پوری کوشش کر رہیں ہیں لیکن ان کے کچھ نااہل وزیر اپنی نااہلی کی وجہ سے اس حکومت کی کشتی کو ڈبونے پر تیار ہیں۔سنی اتحاد کونسل حکمرانو ںپر واضح کر دینا چاہتی ہے کہ ان کے ظالمانہ رویوں پر بھرپور احتجاج ہر وقت کرتی رہے گی۔ انہوں نے کہاکہ ہم ہر مشکل وقت میں صحافیوں بھائیوںکے ساتھ ہیںاور ہر وقت ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔