اسلام آباد (جیوڈیسک) چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے کہا ہے کہ انصاف کے بغیر کوئی معاشرہ قائم نہیں رہ سکتا، وکلا فوری اور سستے انصاف کی فراہمی میں اپنا کردار ادا کریں۔
اسلام آباد میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سبکدوش ہونے والے اور نو منتخب عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ قانون کی حکمرانی کیلئے کوششیں ایک وقتی کام نہیں۔ عدلیہ کی آزادی برقرار رکھنا مسلسل ایک جہدوجہد ہے۔
انہوں نے کہا کہ عدالتیں وکلا کی معاونت کے بغیر انصاف فراہم نہیں کر سکتیں۔ دنیا میں ہر جگہ وکلاء نے قانون و عدلیہ کی بالادستی کیلئے کام کیا ہے۔