اسلام آباد میں سلاٹر ہاؤس پر چھاپہ، مردہ جانوروں کا 2 ہزار کلو گرام سے زائد گوشت برآمد

Meat

Meat

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسسٹنٹ کمشنر اسلام آباد نے موٹر وے پلازہ کے قریب ایک غیر قانونی سلاٹر ہاؤس پر چھاپہ مار کر مردہ جانوروں کا 2 ہزار کلو گرام سے زائد گوشت برآمد کر کے 10 افراد کو حراست میں لے لیا۔

وزیر داخلہ چوہدری نثار کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر اسلام آباد حسن وقار چیمہ نے اسلام آباد میں موٹر وے پلازہ کے قریب واقعہ غیر قانونی سلاٹر پر چھاپہ مار کر مردہ جانوروں کا 2 ہزار کلو گرام سے زائد گوشت برآمد کر لیا۔ ضلعی انتظامیہ نے سلاٹر ہاؤس سے 10 افراد کو حراست میں لے کر مذبح خانے کو سیل کردیا۔

سلاٹر ہاؤس سے گرفتار ہونے والے افراد کا کہنا ہے کہ جھنگ اور پنجاب کے دیگر شہروں سے مردہ جانوورں کا گوشت لا کر اسلام آباد اور راولپنڈی میں سپلائی کیا جاتا تھا۔