راولپنڈی (جیوڈیسک) قتل کے مقدمہ میں مطلوب پاکستانی وطن پہنچتے ہی ایئرپورٹ پر گرفتار کر لیا گیا۔ قطر سے اسلام آباد آنیو الی نجی ایئر لائن کی پرواز 616 کے مسافروں کی چیکنگ کے دوران محمد اکرام نامی مسافر کا نام ای سی ایل میں ہونے کی بنا پر امیگریشن حکام نے اپنی تحویل میں لے لیا
بعدازاں معلوم ہوا ہے کہ ملزم قتل کے ایک مقدمہ میں پولیس کو مطلوب تھا اور بیرون ملک فرار کے باعث اس کی گرفتاری نہ ہو سکی تھی۔