اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد، ہری پور، ایبٹ آباد، لاہور سمیت آزاد کشمیر اور پ جاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے ے آج پھر ملک کے مختلف شہروں کو ہلا کر رکھ دیا، لوگ سحری کی تیاریوں میں مصروف تھے کہ دو بجکر سی تیس مٹ پر جھٹکے محسوس کئے گئے۔
جس پر لوگ فوری طور پر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر کل آئے۔ زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد، لاہور، گوجرانوالہ، ایبٹ آباد اور پنجاب کے مختلف شہروں سمیت آزاد کشمیر میں بھی محسوس کئے گئے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلیکا مرکز اسلام آباد سے 119 کلو میٹر دور مقبوضہ کشمیر میں سری گر کا علاقہ ہے جبکہ گہرائی 10 کلو میٹر تھی، جمعہ کی صبح بھی ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔