اسلام آباد، لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیش گوئی

Islamabad

Islamabad

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد محکمہ موسمیات نے اسلام آباد، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، سمیت مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ جنوبی پنجاب، بلوچستان اور سندھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بارش کا کوئی امکان نہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہزارہ، مالاکنڈ، بنوں، کوہاٹ ڈویژن اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش متوقع ہے۔ گذشتہ روز سب سے زیادہ بارش جہلم میں اکاون ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔