لاہور (جیوڈیسک) لاہور ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات نے اسلام آباد، گوجرانوالہ، لاہور، میرپورخاص اور سکھر سمیت مختلف علاقوں میں چند ایک مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ظاہر کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران سرگودھا، فیصل آباد، بالائی خیبر پختونخوا، قلات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی چند ایک مقامات پر تیز ہواں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ گذشتہ روز سب سے زیادہ بارش پاراچنار میں اکسٹھ ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، بلوچستان کے زلزلے سے متاثرہ علاقوں سمیت ملک کے بیشترحصوں میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔