اسلام آباد سے لاہور جانیوالے پی آئی اے کے طیارےسے پرندہ ٹکرا گیا

PIA

PIA

کراچی (جیوڈیسک) پی آئی اے کے طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا۔ پی آئی اے کے ذرائع کے مطابق پروازپی کے 649 کو اسلام آباد سے لاہور روانہ ہونا تھا، طیارہ اسلام آباد سے ٹیک آف کر رہا تھا۔

جب یہ واقعہ پیش آیا تاہم جہاز کو بحفاظت اتار لیا گیا ہے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ 47 مسافروں کو دوسرے جہاز سے روانہ کر دیا گیا ہے جبکہ متاثرہ اے ٹی آر طیارے کی مرمت کا کام جاری ہے۔