اسلام آباد (جیوڈیسک) شہر اقتدار میں مشکوک افراد کی موجودگی کی انٹیلی جنس اطلاعات اور تخریب کاری کے خدشات پر قانون نافذ کرنے والےاداروں نے سرچ آپریشن کیا۔
اسلام آباد پولیس رینجرز اور حساس اداروں کا بڑا سرچ آپریشن جس میں غیرملکیوں سمیت 25 مشکوک افراد گرفتار کو گرفتار کیا گیا اور بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کیا گیا۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں نے انٹیلیجنس کی بنیاد پر صبح سویرے نیلور ، کورال اور لوہی بھیر کے رہائشی علاقوں میں چھاپے مارے۔ مکانات کی تلاشی کے دوران 25 افراد کو دھر لیا گیا جن میں متعدد غیرملکی شامل تھے۔
جبکہ گرفتار کئے گئے افراد سے بڑی مقدار میں غیرقانونی اسلحہ پکڑا گیا جن میں ریپیٹر ، سنائپر گنز ، بارہ بور کی بندوقیں ، خنجر اور ہزاروں گولیاں شامل ہیں۔