اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد میں لیڈر سمٹ کانفرنس آج ہوگی جس میں وفاقی وزرا، کئی ملکوں کے سفیر اور بڑی کمپنیوں کے سربراہ شریک ہوں گے، سفیر سرمایہ کاری جاوید ملک خصوصی خطاب کریں گے، جاوید ملک کانفرنس میں بین الاقوامی تعلقات، اقتصادی سفارت کاری اور لیڈرشپ پر پریزنٹیشن بھی دیں گے۔
جاوید ملک کا کہنا ہے کہ کانفرنس میں بین الاقوامی مہمانوں کی شرکت خوش آیند ہے جس کے ذریعے پاکستان کا مثبت امیج اجاگر ہوگا، کانفرنس میں امریکا اور متحدہ عرب امارات کے سفیر بھی شریک ہوں گے۔