اسلام آباد (جیوڈیسک) الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابا ت کی انتخابی عذرداریاں نمٹانے کے لیے ٹریبونل قائم کردیاہے۔
الیکشن کمیشن کے نوٹی فی کیشن کے مطابق قائم مقام ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج ایسٹ سہیل اکرام کو ٹریبونل مقررکیا گیا ہے۔
الیکشن ٹریبونل اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات اور ضمنی انتخابات سےمتعلق انتخابی عذرداریاں نمٹائے گا۔ الیکشن ٹریبونل 120 دنوں میں انتخابی عذرداریاں نمٹانے کا پابند ہوگا۔