اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد کے علاقے جھنگی سیداں میں 6 ماہ قبل پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کو اس کے سسر سمیت قتل کر دیا گیا۔
تھانہ شہزاد ٹاؤن پولیس کے مطابق پسند کی کی شادی کرنے و الی لڑکی نادیہ اور اس کے سسر کو لڑکی کے ماموں شاہد نے فائرنگ کر کے قتل کیا۔
مقتولہ نادیہ نے 6 ماہ قبل وسیم نامی لڑکے سے پسند کی شادی کی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہو گیا، پولیس ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے واقعہ کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔