اسلام آباد (جیوڈیسک) مارچ دو ہزار تیرہ میں وزیر اعظم نواز شریف نے جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد کے باسیوں کو میٹرو کا تحفہ دیا۔
منصوبہ چودہ ماہ کی انتھک محنت کے باعث بلاآخر پایہ تکمیل کو پہنچ گیا۔ وزیر اعظم نواز شریف تین جون کو منصوبے کا افتتاح کریں گے۔ سیکورٹی خدشات کے باعث افتتاحی تقریب کنونشن سینٹر اسلام آباد میں ہوگی جس میں غیر ملکی سفیروں کو بھی مدعو کیا گیا۔
بس کے دس سٹیشن راولپنڈی میں جبکہ 14 سٹیشن اسلام آباد میں ہیں۔ میٹرو انتظامیہ کے مطابق میٹرو بس ٹریک پر چھیاسٹھ بسیں چلائیں جائیں گی جس میں ایک لاکھ ستر ہزار لوگ روزانہ کی بنیاد پر سفر کرینگی۔
جبکہ مسافروں کی تعداد میں اضافے کے ساتھ بسیں بھی بڑھائی جا سکتی ہیں، اٹھارہ ایکڑ رقبے پر میٹرو بس ڈپو بھی بنایا گیا ہے۔