اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس ہے۔ اجلاس میں اسلام آباد فائرنگ واقعے کے مختلف پہلووں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ اجلاس میں آئی جی،چیف کمشنر، ڈی سی، ایس ایس پی اور انٹیلی جنس اداروں کے نمائندے شریک ہیں۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں اسلام آباد فائرنگ واقعہ کے حوالے سے پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے کردار کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔ اجلاس میں اسلام آباد شہر کی سیکیورٹی کے حوالے سے مختلف تجاویز کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد واقعہ کی انکوائری کرنے والی 3 رکنی کمیٹی اپنی رپورٹ بھی وزیر داخلہ کو پیش کرے گی۔