اسلام آباد: معمولی تنازع پر فائرنگ سے 7 افراد زخمی

Islamabad

Islamabad

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں معمولی تنازعے پر فائرنگ کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو پولی کلینک اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق اسلام آباد کے تھانہ سیکرٹریٹ کے علاقے راول ڈیم کالونی میں نوجوانوں کے دو گروپوں کے درمیان موبائل سم کے معاملے پر تکرار ہو گئی جس کے بعد ایک گروپ نے مبینہ طور پر مخالف گروپ پر فائرنگ کردی۔

فائرنگ کے نتیجے میں 7 نوجوان زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو پولی کلینک اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے ان کی تلاش شروع کر دی گئی۔