اسلام آباد: لاپتہ افراد کیس ، ٹاسک فورس کا اہم اجلاس

Islamabad

Islamabad

وزارت داخلہ میں لاپتہ افراد کیس کے حوالے سے ٹاسک فورس کے ایک اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری، سنیئرحکام اٹارنی جنرل آفس، وزارت دفاع، وزارت قانون، آئی ایس آئی اور کمیشن کے رجسٹرار پر مشتمل سب کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔

سیکرٹری دفاع کی سربراہی میں وزارت داخلہ میں لاپتہ افراد کیس سے متعلق ہونے والے اجلاس میں قانونی، انسانی اور سماجی سیاسی پہلوئوں کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری ، سنیئرحکام اٹارنی جنرل آفس، وزارت دفاع، وزارت قانون، آئی ایس آئی اور کمیشن کے رجسٹرار پر مشتمل سب کمیٹی قائم کردی گئی۔ سب کمیٹی چار روز میں سفارشات کوحتمی شکل دی گی۔ کمیٹی آئندہ کا لائحہ عمل تشکیل دینے کے بعد ایکشن پلان مرتب کرے گی۔

اجلاس میں قوانین کو پائیدار بنانے،غیر قانونی قید، فرقہ پرستی اور صوبائی حکومتوں تک رسائی سے متعلق معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں سپریم کورٹ میں لاپتہ افراد کیس کے حوالے سے ہونیوالی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔