اسلام آباد میں موبائل سروس بند کر دی گئی

Mobile Service

Mobile Service

اسلام آباد (جیوڈیسک) آزادی مارچ اور انقلاب مارچ کی وجہ سے عوام کی سکیورٹی کو مد نظر رکھتے ہوئے اسلام آباد میں موبائل سروس بند کر دی گئی ہے۔

عوام کی سکیورٹی کے پیش نظر وزارت داخلہ نے وفاقی دارالحکومت میں موبائل سروس تا حکم ثانی بند کر دی ہے۔

یاد رہے کہ حفاظتی نکتہ نظر سے لانگ مارچ کے دوران اس سروس کو بند کرنے کی خبریں آ رہی تھیں اور جونہی لانگ مارچ کے قافلے اسلام آباد پہنچنا شروع ہوئے ہیں اس سروس کو بند کر دیا گیا ہے۔

تحریک انصاف کا خیبر پختونخوا سے آنے والا قافلہ اسلام آباد پہنچ چکا ہے جب کہ پاکستان عوامی تحریک کا قافلہ عمران خان کے قافلے سے پہلے پہنچنے والا ہے جو جہلم کے قریب پہنچ رہا ہے۔ عمران خان گوجرانوالہ سے نکلنے والے تھے۔