اسلام آباد: ماڈل ٹاوٴن میں مکان کی چھت گرگئی، 5 بچے، 1 ٹیچر زخمی

Islamabad

Islamabad

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد کے ماڈل ٹاوٴن میں مکان کی چھت گر گئی جس کے ملبے تلے دب کر 6 افراد زخمی ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق ماڈل ٹاوٴن ہمک میں مکان کی بالائی منزل پر ٹیوشن سینٹر بنایا گیا تھا، جس کی چھت گرنے سے 5 بچے اور ایک ٹیچر زخمی ہو گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والے دو بچوں کی حالت تشویش ناک ہے، ریسکیو ٹیموں نے تمام زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا ہے۔