اسلام آباد (جیوڈیسک) ذرائع کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ریڈزون، شاہراہ دستور، مارگلہ روڈ، کشمیر چوک، چائنا چوک اور قائداعظم یونیورسٹی تک موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کر دی گئی ہے۔
پی ٹی اے ذرائع کے مطابق موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند کرنے کا اقدام قانون نافذ کرنے والے اداروں کو آزادی تقریبات کے دوران کسی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔