اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی دالحکومت کے سیکٹر جی الیون میں نامعلوم افراد نے ماں اور اسکے بیٹے کو قتل کر دیا ہے۔
پولیس کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹر جی الیون تھری کے ایک گھر سے ماں اور اسکے بیٹے کی لاش ملی ہے، دونوں کو چھریوں کے وار کر کے قتل کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق مقتول مبشر اعجاز کے ہاتھ پیچھے سے بندھے ہوئے تھے۔
مقتولہ خاتون کے دوسرے بیٹے نے گھر آ کر پولیس کو قتل کی اطلاع دی۔ پولیس نے دوہرے قتل کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔