اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کے لئے مہم ختم ہوگئی ۔ کل 550 نشستوں پر دو ہزار 396 امیدواروں میں مقابلہ ہوگا ۔ وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کے لئے مہم ختم ہوگئی ہے۔
الیکشن کمیشن کی پولنگ سکیم کے مطابق اسلام آباد میں ہونے والے پہلے بلدیاتی انتخابات میں 550 نشستوں پر دو ہزار 396 امیدواروں میں مقابلہ ہوگا ۔ چیئرمین کے لئے 255 ، جنرل نشستوں پر ایک ہزار 210 ، خواتین کی نشستوں پر 351، کسان اور مزدوروں کی نشستوں پر 248 امیدوار میدان میں آگئے۔
نوجوانوں کی نشستوں پر 230 ، اقلیتی نشستوں پر 102 امید وار مدمقابل ہیں ۔ 50 یونین کونسلوں میں 6 لاکھ 80 ہزار 612 رجسٹرڈ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے جن میں 3 لاکھ 67 ہزار 960 مرد اور 3 لاکھ 12 ہزار652 خواتین ووٹرز ہیں۔