اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی دارالحکومت کی مخصوص بلدیاتی نشستوں پر ہونے والے انتخابات میں حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کو 18 نشستوں کے ساتھ برتری حاصل ہے جب کہ اس کے مد مقابل تحریک انصاف 9 نشستیں حاصل کرسکی ہے۔
مطابق اسلام آباد کی مخصوص بلدیاتی نشستوں پر انتخابات میں مسلم لیگ (ن) نے 27 میں سے 18 پر کامیابی حاصل کی جب کہ اس کی حریف جماعت تحریک انصاف کے صرف 9 امیدوار ہی کامیاب ہوسکے۔ غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی خواتین 11 نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں جب کہ پاکستان تحریک انصاف خواتین کی 6 نشستوں پر کامیابی حاصل کرسکی ۔
مسلم لیگ (ن) نے مزدور کی دو مخصوص نشستوں اور پی ٹی آئی نے ایک نشست پر کامیابی حاصل کی جب کہ نوجوانوں کی 2 مخصوص نشستیں بھی (ن) لیگ کے نام رہیں اور پی ٹی آئی نے ایک سیٹ پر کامیابی حاصل کی ۔ اس کے علاوہ ٹیکنو کریٹ کی ایک نشست پر مسلم لیگ(ن) کا نمائندہ کامیاب ہوا جب کہ اقلیتوں کی مخصوص نشستوں پر مسلم لیگ (ن) کے دو اور تحریک انصاف کا ایک امیدوار کامیاب ہوا۔