اسلام آباد (پریس ریلیز) رنگون میں مسلمانوں کا قتل عام فوری طور پر بند کیا جائے ، اور حکومت پاکستان رنگون میانمار کے ینگون علاقہ میں وہاں کے اکثریتی قبائل کی طرف سے برمی مسلمانوں پر لگاتار کئے جارہے ظلم اور تشدد کی وارداتوں کو رکوانے کیلئے عالمی سطح پر مسئلے کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔
ان خیالات کا اظہار کالمسٹ کونسل آف پاکستان (CCP) کے بانی وچیئرمین ڈاکٹر غازی شاہد رضا علوی نے اپنے ایک بیان میں کیا، ان کا کہنا تھا کہ رنگون واقعات سے دنیا بھر کے مسلمانوں میں غم اور غصہ کی لہر بڑھتی جارہی ہے ‘حکومت پاکستان برمی حکومت کومسلمانوں کے جذبات سے آگاہ کرتے ہوئے وہاں مسلمانوں کے ہو رہے۔
قتل عام کو بند کروائے، انہوں نے کالم نویسوں کے نام ایک خصوصی پیغام میں کہا ملک بھر کے کالم نویس برما میں ہورہے ظلم کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔