اسلام آباد (جیوڈیسک) رہنما پاکستان پیپلز پارٹی شرجیل میمن کو ڈھائی گھنٹے بعد رہا کر دیا گیا۔ نیب نے حفاظتی دستاویزات کی پڑتال کے بعد شرجیل میمن کو رہا کیا۔
شرجیل میمن کو نیب حکام نے دبئی سے وطن واپسی پر اسلام آباد ایئرپورٹ سے گرفتار کیا تھا۔
شرجیل میمن کئی مقدمات میں نیب کو مطلوب ہیں۔ دبئی سے واپسی پر مکیش چاولہ، فیاض بھٹ، تیمور تالپور اور امداد پتافی بھی شرجیل میمن کے ساتھ تھے۔
چاروں وزرا کی موجودگی میں شرجیل میمن کو گرفتار کیا گیا تھا۔ دوسری جانب شرجیل میمن رہائی کے بعد سندھ ہاؤس پہنچ گئے جبکہ ان کا کہنا ہے کہ آج اسلام آباد میں پریس کانفرنس کروں گا اور تمام تفصیلات سامنے لاؤں گا۔
ادھر شرجیل میمن نے وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ سے بھی رابطہ ہوا۔ شرجیل میمن نے مراد علی شاہ کو صورتحال سے آگاہ کیا۔