اسلام آباد (جیوڈیسک) ناشتے کی میز پر ہونے والی ملاقات میں طالبان اور حکومتی کمیٹی کے مذاکراتی عمل پر غور کیا کیا۔
اسلام آباد میں وزیراعظم نواز شریف سے حکومت اور طالبان کمیٹیوں کے ارکان نے ملاقات کی جس میں وزیر داخلہ چودھری نثار بھی شریک ہوئے، ملاقات میں مذاکراتی عمل کے آئندہ لائحہ عمل سے متعلق تبادلہ خیال ہوا، بعد میں میڈیا سے گفتگو میں مولانا سمیع الحق نے کہا کہ وزیراعظم نے مذاکرات سے معاملات آگے بڑھانے پر پرعزم ہیں۔
مولانا سمیع الحق نے کہا کہ معاملات ایسے مقام پر پہنچ چکے ہیں کہ بااختیار حلقوں کی شمولیت کے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتے۔ انہوں نے کہا کہ طالبان اسلام آباد میں دہشت گردی کے واقعے سے اظہار لاتعلقی کرچکے ہیں جلد حکومت اور طالبان کمیٹی کے ارکان شمالی وزیرستان جاکر اس معاملے پر وضاحت لیں گے۔