کراچی (جیوڈیسک) اسلام آباد دھرنے کے خلاف آپریشن کے بعد پیدا ہونیوالی صورتحال کے پیش نظر نیوز چینل کے بعد سوشل میڈیا بھی بند کر دیا گیا۔ شہری کراچی اور دیگر علاقوں میں فیس بک اور ٹویٹر کی سہولت سے بھی محروم ہو گئے۔
واضح رہے اس سے قبل پیمرا نے تمام نیوز چینل بند کرنے کا حکم دیا، پیمرا نے کہا میڈیا کوڈ آف کنڈکٹ 2015 کے تحت براہ راست کوریج نہ کرے، اسلام آباد انتظامیہ کی درخواست پر ہدایات جاری کی گئیں۔
پیمرا کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کی پوزیشنز براہ راست نہ دکھائی جائیں۔ پیمرا کی جانب سے میڈیا ہاؤسز کو سٹاف کی سکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔