اسلام آباد کی خبریں 12/5/2014

مسلم لیگ ناروے کی چوہدری شجاعت حسین کو ادائیگی عمرے پر مبارکباد
اسلام آباد (محمد بلال احمد بٹ)پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر و سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین کی سرزمینِ مقدس میں دورانِ عمرہ پاکستان کی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں مانگنا پاکستان سے بے انتہا محبت کی عکاسی کرتا ہے۔مسلم لیگ (ق) ناروے کے صدر چوہدری محمد رزاق نے ادائیگی عمرے کے بعد وطن واپسی پر مبارکباد کا پیغام دیتے ہوئے بتایا کہ چوہدری شجاعت حسین نے اپنے بھائی چوہدری وجاہت حسین اور صاحبزادے چوہدری سالک حسین کے ہمراہ مکہ مکرمہ میں عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے بعد مدینہ منورہ میں روضہِ رسولۖ پر بھی حاضری دی، اس موقع پر انہوں نے ملک و قوم کی سلامتی، عوام کی خوشحالی اور پاکستان کو عالمی برادری میں نمایاں مقام عطاکرنے کیلئے خصوصی دعائیں کیں۔صدرمسلم لیگ ناروے نے چوہدری برادران کی زیرِ قیادت ق لیگ کے دورِ حکومت کو سنہرا دور قرار دیا جس میںدیارِ غیر میں مقیم پاکستانیوں کو حقوق کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات کیے گئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حضرت غلام محمد شاہ( المعروف جلوا ہ نمائی سرکار صدیقی چوک راولپنڈ ی میں ایک روزہ عرس مبارک انتہا ئی عقیدت و احترام سے منایا گیا
اسلام آباد(محمد بلال احمد بٹ )عالم اسلام کی ممتاز علمی و روحانی شخصیت اور سلسلہ قادریہ کے پیشواء حضرت شیخ عبد القادر جیلانی اورسلسلہ چشتیہ کے روحانی پیشوا حضر ت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری کی یاد میں آستانہ عالیہ قادریہ چشتیہ حضرت غلام محمد شاہ( المعروف جلوا ہ نمائی سرکار صدیقی چوک راولپنڈ ی میں ایک روزہ عرس مبارک انتہا ئی عقیدت و احترام سے منایا گیا اس روحانی محفل میں اسلام آباد راولپنڈی واہ کینٹ لاہور ملتان ٹیکسلا پشاور جہلم گجرات گو جرنوالہ سرگود ھا، منڈی بہاوالدین لالہ موسی، ڈنگہ، کھاریاں اور پنجاب آزاد کشمیر اور دیگر علاقوں سے تعلق رکھنے والے وابستگان سلسلہ ،مریدین ، مشائخ عظام علمائے اکرام اور عقیدت مندوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اس مو قع پر قران خوانی، نعت خوانی اور محفل سماع کی محافل کا انعقاد ہوا جس میں قوالوں ثنا خوانون اور قراء نے انتہائی عقیدت سے عا رفانہ کلام اور نذرانہ عقیدت پیش کیا پروگرام کی نظامت و صدارت کے فرائض صاحب زادہ حضرت غلام مصطفے چشتی قادری صوفی مقصود احمد چشتی صوفی محمد فاروق قادری اوردیگر خلفا ء نے سر انجام دیئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاک چین روائتی دوستی کو نت نئے مواقع باہمی طور پرتلاش کرنے چاہئے، ڈاکٹر ماریہ سلطان
اسلام آباد (محمد بلال احمد بٹ) پاکستان چائنہ انسٹیٹیوٹ کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین سید کی دعوت پر پاکستانی ذرائعِ ابلاغ پر کتاب لکھنے کیلئے پاکستان آنے والے چینی میڈیا سکالر چن چھیانگ نے دونوں ممالک کے میڈیا اداروں کے مابین صحافتی روابط بڑھانے اور مشترکہ حکمتِ عملی کا تعین کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ ساؤتھ ایشیا سٹریٹیجک سٹابیلیٹی انسٹیٹیوٹ کی ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ماریہ سلطان سے اظہارِ خیال کرتے ہوئے چینی سکالر نے کہا کہ آج کی تیزی سے بدلتی ہوئی دنیا میں پاک چین میڈیا تعاون ناگزیر ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر ماریہ سلطان نے انکا پاکستان میں خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان چائنہ کو روائتی دوستی سے ایک قدم آگے بڑھاکر اقتصادی تعاون میںتمام شعبہ ہائے زندگی میں نت نئے مواقع باہمی طور پر تلاش کرنے کی ضرورت ہے اور اس سلسلے میں سکالرز اور صحافیوں کے وفود کے تبادلے اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ چینی سکالر نے پاکستانی میڈیا پر اپنی نوعیت کی منفرد کتاب اور سفرنامے میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرانے پر ڈاکٹر ماریہ کا شکریہ اداکرتے ہوئے پاک چین دوستی میں اہم سنگِ میل قرار دیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
الاٹمنٹ اراضی کی نقول مصدقہ کے اجرا کے سلسلہ میں درخواست گزاروں کی شکایات کا ازالہ کیا جائے،سید محبوب شاہ کاظمی و دیگر
اسلام آباد( محمدبلال احمد بٹ)بزرگ کشمیری رہنما اور تنظیم المہاجرین کے صدر سید محبوب شاہ کاظمی اور دیگر کشمیری معززین محمد شبیر قادری ،محمد فاروق ،ساجد شاہ ،ملک اشرف ،راشد کاظمی ،ظہیر علی شاہ ،نے وفاقی وزیر امور کشمیر چوہدری برجیس طاہر س سیکرٹری وزارت امور کشمیر اور انچارج الاٹمنٹ اراضی ریکارڈ مہاجرین جمعوں کشمیر پونچھ ہاوس راوالپنڈی سے مطالبہ کیا ہے کہ الاٹمنٹ اراضی کی نقول مصدقہ کے اجرا کے سلسلہ میں درخواست گزاروں کی شکایات کا ازالہ کیا جائے اور وزارت امور کشمیر کے تمام شعبوں کو متحرک فعال کیا جا ئے درخواست گزاروں اور معززین نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہو ئے بتایا کہ وزارت امور کشمیر میں بیٹھے اکثر افسران اور اہلکار سرکاری خزانے پر بوجھ بنے ہوئے ہیں اور کام کیے بغیر فارغ بیٹھے تنخوائیں وصول کر رہے ہیں انہوں نے بتایا کہ ریکارڈ سیکشن میں متعدد کشمیری مہاجرین نے راشن کارڈز اور اراضی الاٹمنٹ کی نقول مصدقہ کے حصول کے لیے درخواستیں دینے والوں کو مطلوبہ ریکارڈ فراہم نہیں کر رہے انہوں نے بتایا کہ ریکارڈ سیکشن کا عملہ مسلسل ٹال مٹول سے کام لے رہا ہے کئی لوگوں کو 6ماہ سے زائد عرصہ ہوا بار بار چکر لگا کر تھک چکے ہیں لیکن ریکارڈ سے متعلقہ افسران اور اہلکار تعاون نہیں کر رہے جسکی بنا پر سائلوں کو سخت ذہنی ازیت کا سامنا ہے بتایا جاتا ہے کہ پونچھ ہاوس راوالپنڈی کہ ریکارڈ روم کو اکثر تالہ لگا رہتا ہے افسروں اور اہلکاروں کو کسی کی کوئی پرواہ نہیں نہ محاسبے کا خوف ہے سیکرٹریوں کے تقرر اور تبادلوں اور بیماریوں چھٹیوں وغیرہ کے حیلے بہانوں سے سائلوں کو مطمن کرنے کی کوشش کی جاتی ہے اور سرکاری خزانے سے فارغ بیٹھ کر تنخوائیں وصول کرتے ہیں اور دفتروں گھروں میں بیٹھے مو جیں کر رہے ہیں جبکہ سائلو ں درخواست گزاروں کو کوئی ریلیف نہیں مل رہا جس کی بنا پر لوگوں کو سخت پر یشانی کا سامنا ہے انہوں نے وزارت کے ارباب اختیار سے مظالبہ کیا کہ کام چور ملازمین اور افسران کا محاسبہ کیا جائے اور سائلوں کو مظلوبہ سروسز فراہم کی جائیں راول ٹائون کے کشمیری مہاجرین نے صورت حال پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے صدر آزاد جموں کشمیر ،وزیر اعظم ،چیف سیکرٹری ،کمشنرز مظفرآباد ،وزیر امور کشمیر پاکستان چوہدری برجیس طاہر اور دیگر متعلقہ اداروں کو ا تحریری درخواستوں کے زریعے بھی صورت حال سے آگاہ کیا ہے اور ان سے مطالبہ کیا ہے کہ کشمیری مہاجرین کو الاٹ منٹ ریکارڈ کے سلسلے میں پریشانی کے ازالے کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں اور مہاجرین کے مسائل حل کیے جائیں۔