اسلام آباد : غیر معیاری، کم اور کھلا پٹرول بیچنے والے متعدد پمپ سیل

Petrol Pump Seal

Petrol Pump Seal

اسلام آباد (جیوڈیسک) ضلعی انتظامیہ کے آپریشن میں تیزی آ گئی، اسلام آباد کے کئی پٹرول پمپس پر چھاپے مارے گئے، جن کے دوران کم اور کھلا پٹرول فروخت کرنے پر متعدد پمپس کو سیل کر دیا گیا، بھاری جرمانے بھی کئے گئے۔

وزیر داخلہ کی ہدایت پر انتظامیہ نے سیکٹر ایف ایٹ اور جی نائن سمیت متعدد علاقوں میں پٹرول پمپس پر چھاپے مارے۔ کھلا اور غیر معیاری پٹرول بیچنے پر جی نائن مرکز میں دو پٹرول پمپس سیل اور ایک لاکھ جرمانہ کیا گیا۔

ایف ایٹ مرکز میں بھی انتظامیہ نے پیٹرول پمپس کے خلاف کارروائی کی جبکہ راول ڈیم چوک میں بھی ایک پیٹرول پمپ سیل کر دیا گیا۔

انتظامیہ نے پٹرول پمپس سے پٹرول اور ڈیزل کے نمونے بھی حاصل کئے جبکہ ٹک شاپ پر سگریٹ فروخت کرنے کے خلاف بھی کارروائی کی گئی۔