اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت شمالی پنجاب، آزاد کشمیر اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔
جن علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ان میں اسلام آباد، راول پنڈی، دیربالا، نوشہرہ، سوات، میر پور آزا کشمیر، پاراچنار، پشاور، میر پور آزا کشمیر، مری،غذر، شانگلہ، سوات،نوشہرہ، دیربالا، جہلم،سیالکوٹ اور وہاڑی شامل ہیں۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6 اعشاریہ 2 ریکارڈ کی گئی ہے۔ فوری طور پر زلزلے سے کسی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔