لاہور (جیوڈیسک) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عمر عطا بندیال کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کچری میں پیش آنے والا واقعہ افسوسناک ہے، عدلیہ اور وکلا کے اداروں میں سکون ہو گا تو امن ہو گا۔
اسلام آباد واقعہ پر اظہار افسوس کے لئے چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے لاہور ہائی کورٹ بار کا دورہ کیا۔
اس موقع پر چیف جسٹس کاکہنا تھا کہ ایک دوسرے کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ مل کر حالات کا مقابلہ کرناہے اور غم بانٹنا ہے، چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ اس قسم کے واقعات کا مقابلہ حوصلے سے کرنا ہے۔