اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد آئی ٹین تھری میں پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے آئل فیکٹری پر چھاپہ مار کر 15 مشکوک افراد کو گرفتار کر کے ان سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔
اسلام کے علاقے آئی ٹین تھری میں پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے آئل فیکٹری پر چھاپہ مارا جس کے نتیجے میں 15 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی حراست سے 15 پستول ، 14 رایفلز اور متعدد گولیاں بر آمدکر لی گئی ہیں۔ پولیس نے ملزمان کو تھانہ سبزی منڈی منتقل کر دیا ہے جہاں ان سے تفتیش جاری ہے۔