اسلام آباد : سرچ آپریشن، 25 مشکوک گرفتار، اسلحہ برآمد

Arrest

Arrest

اسلام آباد (جیوڈیسک) سیکورٹی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا اسلام آباد کے نواح میں گرینڈ سرچ آپریشن، 25 مشکوک افراد کوحراست میں لے کر اسلحہ ضبط کرلیا۔ حراست میں لیے گئے افراد میں 6 افغانی بھی شامل ہیں۔

پولیس ، رینجرز اور حساس اداروں نے بدھ کی صبح ترنول اور قرب و جوار میں مشترکہ سرچ آپریشن کیا اور اپنی شناخت ثابت نہ کرنے پر 25 افراد کو حراست میں لے لیا، ان میں چھ افغان باشندے بھی شامل ہیں۔ سیکورٹی اداروں نے کچھ افراد سے اسلحہ بھی برآمد کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران سرائے خربوزہ، ڈھوک عباسی، ڈھوک پراچہ سمیت مدینہ ٹاؤن کے چار سو گھروں کی تلاشی لی گئی حراست میں لیے گئے مشکوک افراد سے تفتیش کا عمل جاری ہے۔