اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں پولیس اور رینجرز نے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران پچاس سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔
پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے تھانہ سیکرٹریٹ کے علاقوں بری امام، رتہ ہوتر اور گرد و نواح میں علی الصبح سرچ آپریشن کیا گیا، جس میں پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ ساتھ رینجرز اہلکاروں نے بھی حصہ لیا۔
مشترکہ سرچ آپریشن میں پچاس سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا گیا، زیر حراست افراد سے تفتیش جاری ہے ، ترجمان کے مطابق دو منشیات فروش بھی گرفتار کر لئے گئے ہیں۔