اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد پولیس نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا ایک مشتبہ دہشت گرد گرفتار کر لیا جس سے بارودی مواد بھی ملا ہے۔
ایس ایس پی اسلام آباد پولیس عصمت اللہ جونیجو کے مطابق جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے مشتبہ دہشت گرد کا نام معراج خان ہے۔
جس سے دوگرینیڈ ، ڈیٹو نیٹر، 9 بیٹریز ، اور ریموٹ کنٹرول بارودی مواد بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے ابتدائی تفتیش بھی کی ہے جس کے بعد اس کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں خیبر پختونخوا اور پنجاب روانہ کردی ہیں۔