اسلام آباد (جیوڈیسک) ایف آئی اے نے بے نظیر بھٹو انٹر نیشنل ایئرپورٹ سے بیرون ملک جانے والے 4 افراد کو مشکوک دستاویزات پر آف لوڈ کر دیا۔
ایف آئی اے کی جانب سے بے نظیرانٹرنیشنل ائیرپورٹ پرمشکوک دستاویزات کے باعث 4 مسافروں کو بیرون ملک جانے والی پروازوں سے آف لوڈ کردیا گیا۔ آف لوڈ ہونے والے ارسلان نامی مسافر کو دبئی میں قیام کے نا مناسب بندوبست پر جہاز سے اتارا گیا جب کہ احسان نامی مسافرکو مشکوک دستاویزات پرساوٴتھ افریقا جاتے ہوئے آف لوڈ کیا گیا۔
دوسری جانب اٹلی جاتے ہوئے 2 مسافروں غلام دستگیر اور عبدالستار کو بھی آف لوڈ کیا گیا، دونوں مسافر ویزہ کی مدت میعاد پوری ہونے کے بعد پاکستان میں قیام پریز تھے۔ ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ چاروں مسافروں کو آف لوڈ کر کے انسداد انسانی سمگلنگ سیل منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان سے تفتیش کی جا رہی ہے۔