اسلام اور پاکستان مخالف قوتیں پاکستان کو کمزور کرنے کیلئے کوشاں ہیں

Pakistan

Pakistan

کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) اسلام اور پاکستان مخالف قوتیں پاکستان کو کمزور کرنے کیلئے کوشاں ہیں اور ان مخالف قوتوں کی سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے تمام پاکستانیوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا ہونے کی ضرورت ہے۔ قاری محمد اشفاق سعیدی گولڑوی۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز انجمن مہریہ نصیریہ ویلفیئر کا اجلاس جامعہ سعیدیہ میں علامہ مفتی قاری محمد اشفاق سعیدی گولڑوی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ جس میں عہدیداران سرپرست ملک محمد اکرم سواگ ، صدر مولانا عبدالحمید فیضی ، نائب صدر ملک سعید احمد سواگ م جنرل سیکریٹری شیخ محمد وسیم اکرم ، جوائنٹ سیکریٹری شیخ محمد رضوان جلال ، ناظم تعلیم و تبلیغ ملازم حسین ، فنانس سیکریٹری عبدالحمید چشتی ، سیکریٹری نشرواشاعت امیر محمد فیاضی و دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں رکنیت سازی کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

اور باڈی کی تشکیل نو کو بھی زیر غور لایا گیا۔ علاوہ ازیں 20 مارچ کو عہدیداران کی میٹنگ کے بارے میں بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے قاری اشفاق سعیدی گولڑوی نے کہا کہ اسلام اور پاکستان مخالف قوتیں ملک کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں۔ اور ملکِ پاکستان کو کمزور کرنے کیلئے مختلف قسم کے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہیں۔ اس وقت تمام پاکستانیوں کو مل کر ملکی سلامتی کیلئے قومی یکجہتی اور بھائی چارے کی مثال قائم کرنے چاہیئے اور سب ملکی بقاء کیلئے ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا ہونے کی سخت ضرورت ہے۔ آخر میں اسلام کی سربلندی اور استحکام پاکستان کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔