اسلام آباد میں پاک بھارت خارجہ سیکریٹریز کی ملاقات

 Pakistan and India, Foreign Secretaries Meeting

Pakistan and India, Foreign Secretaries Meeting

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد میں پاک بھارت خارجہ سیکریٹریز کی دفترخارجہ میں ملاقات جاری ہے، بھارتی سیکریٹری خارجہ آج وزیراعظم سے بھی ملاقات کریں گے۔

بھارتی سیکریٹری خارجہ ایس جے شنکر دور وزہ دورے پر آج اسلام آباد پہنچے تھے۔ دفتر خارجہ پہنچنے پر اُنہوں نے سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر دونوں ملکوں کے درمیان مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پربات چیت ہوئی۔بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط بھی ملاقات میں موجود تھے۔

دفتر خارجہ میں بھارت کے وفد کو بریفنگ دی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی سیکریٹری خارجہ آج وزیراعظم نواز شریف سے بھی ملاقات کریں گے۔