اسلام آباد : آل پاکستان جرنلسٹس کونسل (رجسٹرڈ) پاکستان کا اجلاس منعقد

Islamabad

Islamabad

اسلام آباد : آل پاکستان جرنلسٹس کونسل (رجسٹرڈ) پاکستان کا اجلاس زیر صدارت بانی و چیئرمین شبیر حسین طوری ہوا۔ اسلام آباد یونٹ صدر اعجاز بٹ، سینئر نائب صدر طاہر یٰسین، جنرل سیکرٹری جولیس بھٹی،جوائنٹ سیکرٹری سید تجمل حسین،فنانس سیکرٹری رانا منیر احمد ،سیکرٹری کوارڈینیشن محفوظ بھٹی، سیکرٹری اطلاعات اور دیگر صحافیوںمیں میاں رفعت قادری مرکزی سیکرٹری اطلاعات پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (دستور) ،صدر اسجا نصیب الٰہی ،احسان الحق چوہدری ،سعید قمر بھٹی،خضر کلاسرا،فرخ نواز بھٹی،طاہر محمود کیانی،بشیر حسین انصاری نے شرکت کی اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کو سخت الفاظوں میں واقعہ لاہور کی مذمت کی گئی۔

اجلاس سے شبیر حسین طوری ، ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحر یک انصاف نئے پاکستان کی بنیاد صحافیوں کے لہو سے رکھنے کی خواہش مند ہے آزادی صحافت کودبانے کی کوشش کرنے کی سازش کرنے والوں کو خبر دار کرتے ہیں کہ صحافیوں نے ہمیشہ حق وسچ کی آواز بلند کی جو بلا خوف وخطر صحافتی میدانوں میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے نظر آتے ہیں ملک بھر میں سیاسی دوکاندار چمکانے والوں کو اپنی ناکامی کا خوف تھا جس کے باعث انہوں نے خواتین صحافیوں کو بھی اپنے تشدد کا نشانہ بنایا۔

جو پاکستان کی تاریخ میں المیہ سے کم نہیں ایک جانب تحریک انصاف کے چیئرمین معافیاں مانگتے نظر آتے ہے تو دوسری جانب ان کے کارکن صحافیوں پر تشدد کرتے نظر آتے ہیں یہ کون سی سیاست کی جارہی ہیںشبیر حسین طوری نے کہا کہ لا ہور میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے جنگ جیو گروپ کے سینئر رپورٹر امین حفیظ، اینکر پرسن ثناء مرزا،جواد ملک،احمد فراز،کیمرہ مین خواجہ عامر، اے لائٹ کی اینکر پرسن عظمی خان، کیمرہ مین محمد امین اور خرم سندھو،آواز ٹی وی کے رپورٹرعدنان شیخ پر حملہ کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔

جس کی ہم ہر فورم پرمذمت کرتے ہیں معافیاں وعدے اب نہیں چلیں گئے عمران خان تشدد پر ملوث کارکنوں کو فوری طور پر معطل کرکے واقعہ کی تحقیقات کریں اور صحافیوں پر حملے میں ملوث عناصر کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے جبکہ تک پاکستان بھر میں آل پاکستان جرنلسٹس کونسل (ر) کی کال پر پاکستان تحریک انصاف کے تمام جلسوں ریلیوں مظاہروں کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے گا۔

مقررین نے کہا کہ ملک میںصحافیوں کی جان ومال کی حفاظت کیلئے وفاقی اور صوبائی حکومتیں ٹھوس بنیادوں پر مقامی سلح سے اقدامات کرے لاہور کراچی سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں صحافیوں پر حملہ آزادی صحافت پر قدغن ہے پاکستان تحریک انصاف سمیت کسی بھی جماعت کو یہ اختیار نہیں کہ وہ صحافتی امور میں مداخلت کرے یا صحافیوں پر تشدد کرے اجلاس میں پرتشدد واقعات کے حوالے سے اہم فیصلے بھی کئے گئے۔