اسلام آباد : پی اے ٹی کا دھرنا ختم، صفائی کے کام کا آغاز

Cleaning

Cleaning

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد میں پاکستان عوامی تحریک کے دھرنے کے خاتمے کے بعد سی ڈی کے عملے نے صفائی کے کام کا آغاز کر دیا۔ دھرنے کے خاتمے کے اعلان کے بعد ملک بھر کے مختلف شہروں سے آئے پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان نے اسلام آباد سے اپنے گھروں کی جانب رخ کر لیا ہے۔

سی ڈے کے عملے کا کہنا ہے کہ شاہراہ دستور کو مکمل طور پر صاف کرنے میں مہینے سے زائد کا وقت درکار ہو گا۔ اسلام آباد میں گزشتہ رات پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہر القادری کے دھرنا ختم کرنے کے اعلان کے بعد عوامی تحریک کے کارکناں نے واپس اپنے گھروں کا رخ کر لیا ہے۔

کارکنان کی واپسی کے ساتھ ہی سی ڈی اے کی جانب سے صفائی کا عملہ بھی حرکت میں آ گیا اور شاہراہ دستور پہنچ گیا۔ سی ڈے اے کے عملے نے کہ اسلام آباد کے ہر سکیٹرمیں 20 بندوں کو بھیجا گیا ہے، دھرنے کے باعث شاہراہ دستور کی مہینے سے زیادہ صفائی نہیں کی گئی، صفائی کا عمل مکمل کرنے میں ایک سے ڈیڑھ ماہ کا وقت لگ سکتا ہے۔