اسلام آباد: فلسطین کی صورتحال پر پر علما کانفرنس

Islamabad

Islamabad

اسلام آباد (جیوڈیسک) فلسطین پر ہونے والی علما کانفرنس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف اقوام متحدہ کے دفتر میں یادداشت پیش کی جائے گی۔ کانفرنس سے خطاب میں مقررین نے اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کی۔

اسلام آباد میں فلسطین پر منعقدہ کانفرنس سے خطاب میں علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ غزہ میں ہونے والے ظلم پر سب کو آواز بلند کرنی چاہیے۔

وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا کہ اسرائیل اپنی طاقت کا ناجائز استعمال کررہا ہے، جو ریاست بین الاقوامی اخلاقیات کو نہیں مانتی اس کا ہاتھ روکنا سب کی ذمہ داری ہے۔

فلسطینی سفیر نے بھی اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل عالمی قوانین کی خلاف ورزی کر ہا ہے، انہوں نے سعیدہ وراثی کے استعفے پر بھی خوشی کا اظہار کیا۔