لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے سینئر رہنمااور سابق ممبر صوبائی اسمبلی حاجی قیصر امین بٹ القادری نے کہا ہے کہ اسلام آباد کو بند کرنے کی گھنائونی سازش کرنیوالے قوم کا مستقبل تاریک کرنا چاہتے ہیں جو مسلم لیگ ن کسی صورت نہیں ہونے دیگی۔
عوام کو گمراہی کی طرف دھکیلنے والوں کو ہوش کے ناخن لینے ہونگے ان خیالات کا اظہارانہوں نے راوی روڈ آفس میں پارٹی کارکنوں کے ساتھ اہم میٹنگ کے دوران کیا۔
حاجی قیصر امین بٹ کا کہنا تھاکہ پاکستان مسلم لیگ ن عوامی خدمت میں اہم کردار ادا کر رہی ہے یہی وجہ ہے کہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور خادم اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف عوام کے دلوں میں اہم مقام حاصل کر چکے ہیں۔
کیونکہ یہی عوام پاکستان کو ترقی و خوشحالی کی شاہراہ پر گامزن دیکھنا چاہتے ہیں جو کسی بھی صورت ناکام خان اور اس کی ٹیم کی باتوں میں آنے والے نہیں، انشاء اللہ ناکام خان کا ہر شو بری طرح فلاپ ہو رہا ہے۔
حاجی قیصر امین بٹ القادری سنیئر رہنما پاکستان مسلم لیگ ن 180راوی پارک راوی روڈ لاہور