فیصل آباد: تحریک انصاف تحصیل کے صدر رانا سرور خاں ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں عوام کا ٹھاٹھیں مارتے ہوئے سمندر حکمرانوں کے کھلا ریفرنڈم ہے اب حکمرانوں میں اگر کوئی اخلاقیات باقی ہے انہیں فوری مستعفی ہو جانا چاہئے تاکہ کرپشن کے خلاف انکوائری آزادانہ ماحول میں ہو سکے۔ انہوں نے حکمرانوں نے اس طرح کے پہلے بھی کمیشن بنائے تھے جن کا رزلٹ صفر کے سوا کچھ نہیں نکلا اسلام آبادمیں تحریک انصاف کے یوم تاسیس کے جلسہ کی کامیابی کے بعد حکمرانوں کے ایوان میں صف ماتم بچھ گئی ہے۔
اب حکمرانوں کو قوم کی لوٹی ہوئی ایک ایک پائی کا حساب دینا ہی پڑے گا اور غیور عوام ماضی طرح کرپٹ حکمرانوں کو بھاگنے نہیں دیں گے انہوں نے کہا کہ( ن ) لیگ کی طرف سے عوامی جلسے کرانے کا مقصد عوام کو بے قوف ناکام کوشش ثابت ہو گی کیونکہ اب عوام بے شعور ہو چکے ہیں ۔ پاناما لیکس میں کرپٹ حکمرانوں کی کرپشن منظر عام پر آنے سے حالات بدل چکے ہیں اورعوام کو حکمرانوں سے اب رتی بھر بھی ہمدردی نہیں ہے۔
انہو ں نے کہا کہ تحریک انصاف کا مشن ملک و قوم کو کرپٹ حکمرانوں اورملک بھر میں جاری کرپشن سے نجات دلانا ہے۔ پوری قوم تحریک انصاف کے پرچم تلے جمع ہو چکی ہے ۔ اب حکمرانوں کی جگہ اقتدار نہیں بلکہ جیل کی سلاخیں بن چکی ہے ۔ چند ہی دنوں تک حکمرانوں کا انجام شروع ہونے والا ہے۔