ججز نظربندی کیس، مشرف کی ایک دن کیلئے حاضری سے استثنی کی درخواست منظور

Pervez Musharraf

Pervez Musharraf

اسلام آباد (جیوڈیسک) انسداد دہشت گردی عدالت نے ججز نظربندی کیس میں پرویز مشرف کی حاضری سے ایک دن استثنی کی درخواست منظور کر لی ، عدالت کا کہنا ہے کہ مستقل حاضری سے متعلق درخواست پر میرٹ پر فیصلہ ہوگا۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج عتیق الرحمان نے سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف ججز نظر بندی کیس کی سماعت کی۔

عدالت نے استفسار کیا کہ پرویز مشرف کی میڈیکل رپورٹ کہاں ہے ، پرویز مشرف کے وکیل الیاس صدیقی نے کہا کہ اے ایف آئی سی کے ڈاکٹر میڈیکل رپورٹ فراہم نہیں کر رہے ، عدالت اے ایف آئی سی کے ڈاکٹروں کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے۔ جج عتیق الرحمان نے کہا کہ عدالت ایسا کوئی حکم نہیں دے گی، آپ خود آئندہ سماعت پر رپورٹ پیش کر یں۔

عدالت کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کی مستقل حاضری سے متعلق درخواست پر میرٹ پر فیصلہ ہوگا۔ ججز نظر بندی کیس کی مزید سماعت سات مارچ تک ملتوی کر دی گئی ہے۔