اسلام آباد میں دھرنوں کے خلاف پنڈی کے وکلا کا احتجاج

lawyers

lawyers

راولپنڈی (جیوڈیسک) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جاری دھرنوں کے خلاف راولپنڈی کے وکلاء بھی سڑکوں پر نکل آئے، ان کا کہنا ہے کہ جمہوریت کے خلاف سازش ناکام بنادیں گے۔

ڈسٹرکٹ بار راولپنڈی کے زیراہ تمام وکلا نے ضلع کچہری راولپنڈی سے وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں جاری تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے دھرنوں کے خلاف ریلی نکالی۔

وکلا نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔ مظاہرین نے کچہری چوک میں ٹریفک بلا ک کردی۔ سابق صدر ڈسٹرکٹ بار راولپنڈی توفیق آصف کا کہنا تھا کہ ہمیں ایمپائر کی انگلی مت دکھائیں، اس ملک کاآئین ہی اس کاایمپائر ہے۔

عمران خان اور طاہر القادری یہودیوں کے ایجنڈے پر عمل کر رہے ہیں جسے کامیاب ہونے نہیں دیں گے۔ وکلا کا کہنا تھا کہ کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، انہوں نے ماضی میں بھی ڈٹ کرآئین اور جمہوریت کا دفاع کیا، وہ لاٹھی یا گولی سے ڈرنے والے نہیں۔

آئین کے خلاف کوئی اقدام قبول نہیں کریں گے ہمارے لئے شیلنگ اور لاٹھی چارج کو نئی بات نہیں۔ مظاہرین نے کہا کہ آئین اور جمہوریت کے خلاف کوئی بھی سازش کامیاب نہیں ہونے دی جائے گی۔