اسلام آباد پولیس کی بپھرے ہوئے مجمع پر قابو پانے کی تربیت

Islamabad

Islamabad

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف 30 نومبر کو وفاقی دارالحکومت میں جلسہ کر رہی ہے تو دوسری طرف اسلام آباد کے پولیس کالج سہالہ میں اہلکاروں کی تربیت مکمل کر لی گئی ہے جس میں انہیں سکھایا گیا کہ بپھرے مجمع پر قابو کیسے پانا ہے۔

اس تربیتی کورس میں نعرے مارنے والوں کو پولیس نے کامیابی سے منتشر ہی نہیں کیا بلکہ متعدد کو گرفتار بھی کر لیا۔

پولیس کالج سہالہ کے کمانڈنٹ کہتے ہیں کہ پولیس اہلکاروں کی تربیت ان نقائص کو مد نظر رکھ کر دی گئی جو حالیہ واقعات کے دوران دیکھنے میں آئے۔ اس موقع پرایک دستے نے اپنی آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر جدید اسلحہ کھولنے اور بند کرنے کی مہارت بھی دکھائی۔

ماہرین کہتے ہیں کہ ملک میں قانون کے موثر نفاذ کے تربیت کے ساتھ ساتھ محکمہ پولیس کو بہتر مراعات اور سہولیات میں اضافے کی بھی ضرورت ہے۔