اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد پولیس نے منشیا ت فروشوں اور نا جا ئز اسلحہ رکھنے والو ں کے خلا ف کریک ڈائون کے دوران 153 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں چرس، غیر قانونی اسلحہ اور شراب برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔
غیراخلاقی سر گر میو ں میں ملو ث 13 خو اتین سمیت 27 ملزمان کے خلا ف کا رروائی عمل میں لا ئی گئی۔ ایس ایس پی اسلام آ باد محمد علی نیکو کارا نے کہا کہ تما م پولیس افسران جر ائم پیشہ عنا صر کے خلا ف سخت کا رروائی عمل میں لا تے ہو ئے ان کی گرفتار ی کو یقینی بنا ئیں اور مشکو ک افراد پر کڑ ی نظر رکھیں۔ شہر یو ں کے مسا ئل تر جیحی بنیا دوں پر حل کئے جائیں۔