اسلام آباد (جیوڈیسک) پولیس کے مطابق تھانہ آئی نائن کی حدود میں کٹاریاں ناکے پر مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو روکا گیا تو انہوں نے ناکے پر موجود ایف سی و پولیس اہلکاروں پر فائرنگ شروع کر دی جس سے ایک ایف سی اور دو پولیس اور اہلکار شدید زخمی ہو گئے۔
جبکہ موٹر سائیکل سوار موقع سے فرار ہو گئے۔ زخمی اہلکاروں کو پمز ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہیڈ کانسٹیبل محمد امتیاز چل بسا۔
جبکہ زخمی پولیس اہلکار زاہد اور ایف سی اہلکار بسمہ اللہ کا آپریشن جاری ہے۔ فائرنگ کے بعد پولیس اور سکیورٹی اداروں کی جانب سے شہر بھر کی ناکہ بند کر دی گئی ہے اور گاڑیوں کی سخت چیکنگ کی جا رہی ہے۔