اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی دارالحکومت کی پولیس نے 23 مارچ کو یوم پاکستان کی پریڈ پر حملے کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔
اسلام آباد پولیس نے کھنہ اسٹریٹ پر واقع ایک مکان پر چھاپہ مار کر 2 ملزمان راجہ سفیر اکبر اور صغیر احمد کو گرفتار کر لیا ہے۔
ملزم راجہ سفیر غوری ٹاؤن کے مالک راجہ علی اکبر کا بیٹا ہے جس کے گھر سے بڑی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد ہوا جس میں کلاشنکوفیں، رپیٹرز، ایس ایم جی اور ہزاروں گولیاں شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق ملزمان 23 مارچ کو ہونے والی پریڈ پر حملے کامنصوبہ بنارہے تھے، پولیس نے مزید تفتیش کے لئے ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے جب کہ ان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتار ی کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔