اسلام آباد پولیس کا مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن، افغان ڈکیت سمیت 14 غیر ملکی گرفتار

Arrested

Arrested

اسلام آباد (جیوڈیسک) پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران ایک افغان ڈکیت سمیت چودہ غیر ملکی باشندوں کو گرفتار کر کے مقدمات درج کر لئے ہیں۔

تھانہ بہارہ کہو اور آبپارہ پولیس نے اپنے اپنے علاقوں میں علی الصبح سرچ آپریشن کیے جس میں پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا، سرچ آپریشن کے دوران کے چودہ افغان باشندوں کو گرفتار کیا گیا۔

ملزمان میں عبدالرشید نامی ڈکیت بھی شامل ہے جو ڈکیتی کی کئی وارداتوں میں ملوث تھا۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا۔

پولیس نے مقدمات درج کر کے ملزمان کو تھانوں میں منتقل کر دیا جہاں پر ان سے تفتیش جاری ہے۔